ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو، تہران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی شفّافیت کے پیش نظر موثر اقدامات عمل میں لائیں گے۔
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو، تہران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی شفّافیت کے پیش نظر موثر اقدامات عمل میں لائیں گے۔ انھوں نے اتوار کے روز تہران میں یوکیا امانو کے ساتھ ایک مشترکہ پرس کانفرنس میں تاکید کے ساتھ کہا کہ آئی اے ای اے نے اگر ایران کا جوہری مسئلہ ختم کرنے کی طرف قدم آگے بڑھایا تو تہران کی جانب سے اور زیادہ اہم اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مفاہمت کے دائرے میں ابتک تیرہ اقدامات عمل میں لائے جاچکے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے بھی اپنے دورۂ تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ان ملاقاتوں میں فریقین کے تعاون کے عمل کو آگے بڑھانے کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی اے ای اے، ایران کے پرامن جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کی خواہاں ہے۔
.......
/169